25 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران علاقائی و عالمی سطح پر ایک بااثر اور طاقتور ملک ہے ۔

ابنا: صدر مملکت نے آج جنوبی ایران کے صوبے فارس میں صنعتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی پیشرفت ،علاقائی و عالمی سطح پر اہم سیاسی و ثقافتی طاقت کی مظہر ہے حالانکہ تہران کے دشمن ایران کی پیشرفت کے خلاف ہیں ۔ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے دھونس دھمکیوں کے مقابلے میں ایران کی استقامت و مزاحمت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کو چاہیئے کہ ترقی و پیشرفت کی اہم چوٹیاں سر کرے تاکہ ایران کے دشمن اپنی کسی بھی سازش میں کامیاب نہ ہوسکیں ۔ صدر مملکت نے ایران کی پیٹروکیمیکل پیداوار کو سالانہ 57 ملین ٹن کے قریب اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر زیرتعمیر ریفائنریوں کے پیش نظر ایران، ڈیزل اور پٹرول بھی برآمد کرنا شروع کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت اپنے ملکی ماہرین اور دانشوروں کی بدولت عالمی سطح پر رقابت کے میدان میں نمایاں ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج صوبے فارس میں 972 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی توانائی کے حامل "حافظ گیس" بجلی گھر کا افتتاح کیا ۔